یوسین بولٹ نے اسپرنٹ چیلنج میں 100 میٹر کی ریس جیت لی

یوسین بولٹ نے اسپرنٹ چیلنج میں 100 میٹر کی ریس جیت لی

 ریوڈی جنیرو(این این آئی) اولمپک اورورلڈ چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے ریوڈی جنیرومیں ہونے والے اسپرنٹ چیلنج میں سومیٹرکی ریس جیت لی۔ما نوما نو اسپرنٹ چیلنج کا انعقاد برازیل کے شہرریوڈی جنیروکے ہارس ٹریک پربنائی گئی خصوصی لینزپرکیا گیا،جمیکن اسپرنٹریوسین بولٹ نے آخری تیس میٹرمیں امریکی اولمپئین ریان بیلے کوپیچھے چھوڑتے ہوئے دس اعشاریہ بارہ سیکنڈزکے وقت کیساتھ سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی،بیلے اعشاریہ بارہ سیکنڈزکے فرق سے دوسرے اوربرازیل کے ہوزے کارلوس تیسرے نمبر پر رہے۔بیجنگ اورلندن اولمپکس میں سو، دوسواورچارضرب سومیٹرریس میں گولڈ میڈلزجیتنے والے بولٹ کا اگلا ہدف 2016 کیریواولمپکس میں تینوں کٹیگریزمیں طلائی تمغہ حاصل کرنا ہے۔ خواتین کی ریس میں دومرتبہ کی اولمپک چمپئن جمیکا کی ویرونیکا کی مپبل نے مقررہ فاصلہ گیارہ اعشاریہ چارسیکنڈزمیں طے کیاامریکہ کی کارمیلا جیٹرنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی