سعید اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے ٗشاہد آفریدی

سعید اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے ٗشاہد آفریدی

کراچی(این این آئی)قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نیاسٹار اسپنر سعید اجمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے اور نئے ایکشن کے ساتھ باؤلنگ میں بہتری کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں بھرپور نوجوان ٹیلینٹ موجود ہے جسے سابق کھلاڑیوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسپنر سعید اجمل کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں جن کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کو غیر مؤثر قرار دے دینا درست نہیں انہیں نئے ایکشن کے ساتھ باؤلنگ میں بہتری لانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی