رنگ روڑ ویسٹرن لوپ فیز 3بنانے کیلئے تیاریاں شروع ‘ ادائیگیوں کا عمل مئی میں مکمل ہو گا

رنگ روڑ ویسٹرن لوپ فیز 3بنانے کیلئے تیاریاں شروع ‘ ادائیگیوں کا عمل مئی میں ...

 لاہور(اقبال بھٹی)لاہور رنگ روڑ اتھارٹی نے ویسٹرن لوپ فیز 3بناے کی تیاری شروع کر دی ، ویسٹرن لوپ 3براستہ مراکہ موہلنوال ،چوہنگ ، شاہپور ،مانووال اور بابو صابو سے نیازی چوک تک ہو گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڑ فیز 2سدرن لوپ کے زمین مالکان کو ادائیگی کا کام مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔مئی کے بعد سدرن لوپ پر باقاعدہ کام شرع کر دیا جائے گا جسکے بعد ویسٹرن لوپ فیز 3رنگ روڈ کی ایکوزیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔رنگ روڑ ویسٹرن لوپ فیز 3براستہ مراکہ موہلنوال، چوہنگ، مانوال، بابو صابو سے ہوتا ہوا نیازی چوک تک جائے گایہ حصہ 18کلو میٹر لمبا ہو گا،اسکا تخمینہ انھی تک نہیں لگایا گیا جبکہ 42کلومیٹر فیز ۱،30کلومیٹر سدرن لوپ فیز 2اور 18کلومیٹر ویسٹرن لوپ کی لمبائی ہو گی اور یوں لاہور رنگ روڑ کی لمبائی 90 کلو میٹر ہو گی ۔ جسے 3مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،42کلومیٹر نیازی چوک سے براستہ محمود بوٹی سے سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سکیم ڈیفنس فیز 8تک ہے۔سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سکیم سے براستہ فیروزپور روڑ ،بحریہ ٹاؤن ملتان رور مراکہ تک 30کلومیٹر تک ہے جبکہ مراکہ سے نیازی چوک تک 18کلومیٹر ہے۔لاہور رنگ روڑ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی ٹریفک میں بہتری آجائے گی اور آئے دن ٹریفک بلاک رہتی ہے اس سے بھی نجات حاصل ہو گی اورگھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو جائے گا۔اس حوالے سے جب شہریوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا

مزید : میٹروپولیٹن 1