پرائس مجسٹریٹوں کے 905مقامات پر چھاپے،104گرانفروشوں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کے 905مقامات پر چھاپے،104گرانفروشوں کے چالان

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 905مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر104 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,37,400 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 28افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے     اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1