ایک ماہ کے دوران24ہزار لٹر سے زائد مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا

ایک ماہ کے دوران24ہزار لٹر سے زائد مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا

 لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ناصر محمودبتایا ہے کہ شہر بھر میں دودھ میں ملاوٹ مافیاکے خلاف ایک ماہ سے جاری مہم کے دوران اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے دودھ کے نمو نہ جات لئے گئے اور کل 1868دودھ سپلا ئی کر نے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا۔جن میں سے 1677پاس اور191فیل ہوئے جبکہ 24060لیٹر غیر معیاری دودھ قبضے میں لیا گیا اور 68519لیٹر غیر معیاری دود ھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔علاوہ ازیں دودھ کی دکانوں پر موجود دودھ کی ٹیسٹنگ کے دوران 10791لیٹر غیر معیاری دودھ قبضے میں لیا گیااور 8465 لیٹرغیر معیاری دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔مزید براں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری دودھ بیچنے کی بنا پر 112دودھ کی دکانو ں کو سیل کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1