وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار اظہررنگیلا کی والدہ کے علاج کیلئے 10لاکھ کا چیک

وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار اظہررنگیلا کی والدہ کے علاج کیلئے 10لاکھ کا چیک

 لاہور( لیڈی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے مزاحیہ اداکار سید اظہر علی بخاری المعروف اظہر رنگیلا کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیا۔تفصیلات کے مطابق سید اظہر علی بخاری کی والدہ نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو درخواست دی کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے اور اپنا علاج نہیں کرواسکتی لہذا علاج کے لئے مالی امداد دی جائے۔     وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سید اظہر علی بخاری کی والدہ کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ دس ہزار روپے دینے کی منظوری دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1