ہفتہ صفائی میں اہدافکے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی جائے،کمشنر

ہفتہ صفائی میں اہدافکے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی جائے،کمشنر

 لا ہور( جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن لاہور عبداللہ خان سنبل نے پو ری ڈویژن کے تحصیل میونسپل آفیسرز کو ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ صفائی میں صفائی کے اہداف،ضروری وسائل اور اہداف کے حصول کے لیے واضح اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی میں عوامی نما ئندوں ،سول سوسائٹی اور معاشرہ کے تمام طبقات کو شامل کر کے اس کے نتائج حا صل کیے جائیں۔      کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ ہفتہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر ما نیٹرنگ ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر ہی کمشنر آفس کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔انہوں نے لاہور کے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مو جو د صفائی کے لیے بڑے اہداف کو لا ہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھی شےئر کریں۔یاد رہے حکومتی ہدایات کے مطا بق 27اپریل تا2مئی ہفتہ صفائی منایا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار 27اپریل تا2مئی2015ء ہفتہ صفائی منانے کے لیے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکو آرڈینیشن صاحبزادی وسیمہ عمر،اے سی جی عصمہ غضنفر، ڈی سی او شیخوپورہ،قصور،ننکانہ ، ٹی ایم اوز کے علا وہ ما حولیات و ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1