لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 4افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) آمنہ منیر نے چار افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل ( ہیڈ کوارٹر )کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد پرویز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ منسٹر یشن میں جبکہ وہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹویٹ آف لا میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری شکیل احمد کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے پرائیویٹ سیکرٹری نصیر احمد کے تبادلے کے احکامات منسوح کر دیئے گئے ہیں ۔