بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنا افسوسناک ہے،میاں سلیم

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنا افسوسناک ہے،میاں سلیم

 لاہور ( وقائع نگار )انجمن تاجران کے جوائنٹ سیکر ٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ مو سم گرما کے شروع ہو تے ہی بجلی کا شارٹ فال5ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے حکو مت اور وزارت بجلی و پانی نے کہا تھا کہ اپریل میں 1500میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جبکہ آج 2500میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے ۔علاوہ ازیں واپڈا نے رپیئر نگ کے نام پر گھنٹو ں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے     جس سے نہ صر ف تاجر برادری بلکہ عام شہری بھی کر ب اور مشکلات کا شکار ہیں۔انھو ں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت دو سالوں کے دوران ایک میگا واٹ بجلی کا اضافہ نہ کر سکی۔ این ڈی ٹی ڈی سی منہ زورگھوڑا بنا ہوا جس کو حکو مت کو نکیل ڈالنی چائیے اور لوڈشیڈنگ بحران کے خاتمہ کے لیے حکو مت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چائیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1