حرمین شریفین کے نام پر پاک فوج کو استعمال نہیں ہو نے دیں گے،غلام قطب الدین

حرمین شریفین کے نام پر پاک فوج کو استعمال نہیں ہو نے دیں گے،غلام قطب الدین

 لاہور(نمائندہ خصوصی)حرمین شریفین کے نام پر کسی مذہبی ،سیاسی اورکالعدم جماعت کو سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کو استعمال نہیں ہونے دیں گے خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال باہر پھینکیں یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام خدابخش کالونی ائیرپورٹ روڈ لاہور میں آل پاکستان مشائخ گول میز کانفرنس کے صدارتی خطبہ میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی نے کہی اجلاس میں جن درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی ان میں،آستانہ عالیہ تونسہ شریف ، کوٹ مٹھن شریف راجن پور،، پاکپتن شریف ،آستانہ محبوبِ الٰہی ،آستانہ چشتیاں شریف،آستانہ عالیہ خواجہ غلام فرید ،کوٹ مٹھن شریف ، آستانہ تونسہ شریف،شاہ رکن عالم ملتان ، ، آستانہ اوچ شریف ،ساہن پال شریف ،آ ستانہ گنجیا ل شریف خوشاب ،فیض آباد شریف ڈیرہ غازی خاں، آستانہ بڈھن شریف،آستانہ بصیر پور شریف، گولڑہ شریف ،موہڑہ شریف ،شرقپور شریف ،حضرت کرمانوالہ شریف ، درگاہِ سلطان باہو ،آستانہ گڑھی خدابخش ،حضرت میاں میر ،آستانہ پاکپتن شریف ، آستانہ عالیہ کلی شریف ،آستانہ عالیہ کوٹلی میانی ،آستانہ حکیم آباد ،آستانہ عالیہ محدث عالم ،آستانہ عالیہ کڑیاں شریف ، درگاہ حضر ت داتا دربار ،آستانہ چشتیہ شریف کامونکی ،آستانہ یوسیفیہ پیلے گوجراں شریف ،آستانہ عالیہ ساہیوال شریف ،آستانہ عالیہ بصیر پورشریف،آستانہ عالیہ حکیم آبادشریف کالاشاہ کاکو،آستانہ عالیہ نیک آباد شریف ،آستانہ عالیہ نقشبندیہ فیصل آباد ،معظم آباد سرگودھا ،آستانہ چشتیہ ، صابریہ ، نظامیہ ،درگاہِ عالیہ منظور المشائخ اوکاڑہ، دربار موڑ کھنڈا ننکانہ ، آستانہ عالیہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی سندھ، درگاہ ، کُلیاں ، مظفر آبادشریف، مہار شریف ، بہاولنگر ، آستانہ چشتیہ آباد شریف ، آستانہ عالیہاکرامیہ سلو کے شریف گوجرانوالہ، آستانہ قریشیاں ،آستانہ کلس شریف سرگودھا ، آستانہ کلیام گوجر ، آستانہ والٹن شریف لاہور،آستانہ اللہ ہو ، شرقپور شریف ،آستانہ چشتیہ آباد شریف ،آستانہ ماہنی شریف ودیگر شامل ہیں اس موقع پر مشائخ عظام نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مذاکرات اور بات چیت ہی یمن کے مسئلے کا بہترین حل ہے۔ مشرقِ وسطی کے آتش فشاں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پاکستان، ترکی اور دوسرے مسلم ممالک سفارتی کوششیں تیز کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1