بھارت سے آئے سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے بعد واپس روانہ

بھارت سے آئے سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے بعد واپس روانہ

 لاہور ( وقائع نگار )بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد بھارت سے آئے سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن کے ذریعے واپس روانہ ہو گئے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے انہیں نیک خواہشات و جذبات کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار امریک سنگھ نے کہاہے کہ ہم یہاں ملنے والی عزت افزائی اور پیار محبت کو کبھی بھول نہ پائیں گے، ہماری سیکورٹی ، رہائش ، سمیت دیگر تمام تر انتظامات پہلے سے بہت بہتر تھے، اور ہمارے گوردواروں کی خوبصورتی اور ترقیاتی کام قابل تعریف ہیں جس پر ہم چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق اور حکومت پاکستان کے بے حد شکرگزار ہیں، سردار سورن سنگھ گل نے حکومت پاکستان و ٹرسٹ بورڈ کے سکھوں کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں جس پر ہم انکے شکر گزارہیں ۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ ہم نے مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اور انتظامات کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ، یاتری جب دوبارہ پاکستان آئیں گے تو انہیں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ، میں نے خودکو سکھوں اور ہندؤوں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1