کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے، زاہد ذوالفقار

کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے، زاہد ذوالفقار
کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے، زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنماء ثمینہ خالد گھرکی ، رانا اشعر نثار اور عزیزالرحمن چن کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کو تیزی سے چلا رہے ہیں پیپلزپارٹی کنٹونمنٹ کے الیکشن لاہور میں سرمایہ داروں اور امیرزادوں کا مقابلہ اپنے کارکن امیدواروں سے کریگی پیپلزپارٹی کے امیدوار وہاں کے مقامی ہیں باہر سے نہیں آئے ہیں بلکہ انہی گلی محلوں میں پلے بڑھے ہیں اور اور ہر وقت اپنے محلے داروں کے ساتھ رہتے ہیں انکے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اور اہل علاقہ کے فلاحی کاموں میں پیش پیش ہوتے ہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں یہ امیدور کامیاب ہوکر اپنے علاقے کے غریب لوگوں کی آواز اٹھائیں گے بلدیاتی الیکشن میں لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے کارکن بھائی اور ساتھی کو ہی ووٹ دیں گے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو وہاں کے مقامی بھی نہیں ہیں اور وہ ان گلی محلوں کو جانتے تک نہیں اور نہ ہی وہاں کے مقامی لوگوں سے کوئی علیک سلیک ہے پیپلزپارٹی کے ہر امیدوار کو علاقے کے لوگ بچے بوڑھے سبھی بخوبی جانتے ہیں اور لوگ اسی امیدوار کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جو کامیابی کے بعد علاقے سے بھاگ نہ جائے بلکہ ووٹروں کے پاس ہی رہے اور انکے کام آئے پیپلزپارٹی علاقے کی ترقی کے لئے اور عوام کی خوشحالی کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے منشور کو لے کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1