کرپشن کے خاتمے کے لئے امانت دار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے،میاں مقصود

کرپشن کے خاتمے کے لئے امانت دار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں جاری بدامنی ،کرپشن، بے حیائی کے خاتمے اور انصاف کی بالادستی کے لیے امانتدار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے مختلف ذمہ داران سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں اب عوام کے پاس یہ موقع موجود ہے کہ وہ ان لوگوں کا انتخاب کریں جوان کی امانتوں کی حفاظت کرسکیں۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان اللہ کی تائید اور عوام کے تعاون سے خوشحال اسلامی پاکستان کی تعمیرتک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکنان عوام تک جماعت اسلامی کاپیغام پہنچائیں اور لوگوں پر واضح کریں کہ اسلامی پاکستان ہی دراصل خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1