کینٹ بورڈ وارڈ 6میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم تیز،آئی ایس ایف بھی میدان میں آگئی

کینٹ بورڈ وارڈ 6میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم تیز،آئی ایس ایف بھی میدان میں ...

 لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں وارڈ نمبر 6 میں تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے تیمور اختر نے الیکشن کمپین میں جہدوجہد تیز کر دی۔انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی کثیر تعداد بھی سپو رٹر بن کر میدا ن میں آ گئی۔ وارڈ نمبر6 میں 14ہزار سے زائد ووٹروں کا دل جیتنے کے لئے کا رنز میٹنگز کے سا تھ سا تھ سینہ بہ سینہ ملا قاتوں کے سلسلے بھی شروع کر دیے ہیں۔روز نا مہ پا کستا ن کے فورم میں آنے وا لے تحریک ا نصا ف کے ا مید وار تیمور اختر نے پا کستا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے آ گا ہی دی کہ وارڈ نمبر 6 کی حدود میں سیوریج کے نظام میں در ستگی سیکیور ٹی کے ا نتظامات میں مز ید بہتری ،مصالحتی کمیٹیوں کا قیام، صفا ئی، سٹریٹ لایئٹس ،صحت مند سر گر میو ں کے لیے سپورٹس سے وا بستہ کھیلو ں کے انعقاد کے لئے ہر وقت کو شا ں ر ہنا میرے منشو ر میں شا مل ہے۔ ا نصا ف سٹوڈنٹ فیڈ ر یشن کے نو جو ا نو ں کے خصو صی تعا ون اور سپو ر ٹ پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہو ں ۔ وارڈ نمبر 6آ ر می کے خا ص تر ین علا قہ میں شا مل ہے۔ ا لیکشنمہم کے لئے بے حد مشکلا ت کا سا منا بھی ہے۔ اس کے با و جود جیت ا نشا ء اللہ پی ٹی آ ئی کا مقدر ہو گی۔پی ٹی آئی کے امیدواران کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاہم نے 126 دن دھرنا دے کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ان حقوق کے لئے ہم آج بھی عوام دشمن پالیسیوں کے حامل حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انفارمیشن سیکریٹر ی عبدالمنعم نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ڈھنگ ٹپاؤپالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ،مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ہے اور ناکام سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ اور وقت ضائع کر رہی ہے ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی ، لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،بیروزگاری،بدامنی،دہشت گردی، لاقانونیت،خودکشیاں ،اغواء برائے تاوان عوام کا مقدر بن چکے ہیں ،ملکی مسائل حل کرنے کے لئے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گاکنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن موجودہ حکمرانوں کے خلاف ایک ریفرنڈم ہیں اور میرا یہ 100فیصد یقین ہے عوامی پذیرائی اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ساہیوال کے صدر اسد ترین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء جو مرضی کرلیں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کمی ہو سکے البتہ لوڈ شیڈنگ دوگنا کرنے کے منصوبے پر ضرور عمل پیرا ہے اسد ترین نے کہا کہ (ن )لیگ کھمبے کو بھی ٹکٹ دے کر کامیابی کی خام خیالی سے باہر آجائے، بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن)لیگ کی دھونس او ر دھاندلی نہیں چلنے دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1