پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،ملک وقار

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،ملک وقار

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور پی پی 142 کے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار احمد نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی ہے۔ شریف خاندان بادشاہت کی طرف گامزن ہیں اسی لئے تمام اختیارات اور طاقت اپنے خاندان میں ہی منتقل کر رکھی ہے

یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے واضع حکم کے باوجود پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ پرویز رشید شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔جیسے یہی جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آئے گا پرویز رشید کو منہ چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔ اس موقع پر تیمور بٹ، حاجی اویس، ملک جام ساہی، ملک معین، میاں حسن اور صدام شہباز بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1