لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کالا با غ ڈیم ناگزیر ہے،ناصر رمضان گجر
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے ہر طبقہ فکر کو متاثر کیا ہوا ہے صنعتیں بحران کا شکار اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے ۔ کالاباغ ڈیم کا اعلان 1984میں ورلڈ بنک کے تعاون سے کیا گیاتھااور کالا باغ ڈیم سے 8ملین ایکڑ قابل استعال پانی کے ذخیرہ کے ساتھ ساتھ 3600میگا واٹ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا-