زبیر گل کی کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز تعیناتی اچھا فیصلہ ہے،ملک شکیل
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے رہنما ملک شکیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے زبیر گل کووزارت اوورسیز پاکستانیز میں کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیزتعینات کرکے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ، وہ لندن میں پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر بیرون ملک مقیم سیکڑوں پاکستانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی توجہ دی ہے ،