چینی صدر کے دورے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،علامہ عارفواحدی

چینی صدر کے دورے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،علامہ عارفواحدی

 لاہور( پ ر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان چینی صدر کی پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتی ہے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون کا نیا دور شروع ہوگا۔ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی مثالی ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پورے خطے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغازہوگا     جس سے پاکستان اور پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ چین نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا پاک چین دوستی کے پیش نظرچین کاپاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ اور پاکستانی عوام ہمیشہ چین کو اپنامخلص، وفاداراورپکا دوست سمجھتے ہیں۔چینی صدر کے دورے سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔دونوں ملکوں کی لازوال اور بینظیر دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمند ر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے پاک چین دوستی دو ایسے ہمسائیوں کی قربت ،چاہت اور پیما ں وفا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھی ویژن ہے کہ پاک چین دوستی جتنی زیادہ مضبوط ہوگی اتنا ہی خطہ کے استحکام، ترقی اور امن و سلامتی کا سبب بنے گی۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1