پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو رہا ہے،عامر صدیق

پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو رہا ہے،عامر صدیق

 لاہور( پ ر)چین کے صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد سے یہ آہنی رشتے مزید مضبوط ہونگے،پاک چین دوستی اب قراقرم کی سنگلاخ چٹانوں سے نکل کر دوادر کے ساحلوں کو چھوئے گی۔پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،جس کا سہرا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سر پر ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن چوہدری عامر صدیق نے لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں مقامی آڑھت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔تقریب میں ولیم مائیکل،،شیخ یوسف،یونس خان،صدیاں بٹ،چوہدری بشیر کمبوہ،حاجی اشفاق،حاجی جمیل ،عاصم شفیع سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1