طارق محبوب کی موت کی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،صاحبزادہ حامد رضا

طارق محبوب کی موت کی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طارق محبوب کی موت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پر امن اہلسنّت پر ریاستی ظلم بند کیا جائے۔ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔پاکستان کے حقیقی وفاداروں کو لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند ہو نا چاہیئے۔ہم کب تک اپنے کارکنوں کو صبر اور امن کی تلقین کرتے رہیں گے۔

طارق محبوب کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اہلسنّت کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ہم ریاستی اداروں سے انصاف طلب کرتے ہیں۔ہمیں انصاف نہ ملا تو اہل حق پر امن احتجاج کا اندا ز بدل بھی سکتے ہیں۔ملک کے اکثریتی محب وطن مکتبہ فکر کو مسلسل مشتعل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ہم اہلسنّت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔گرفتاریاں اور شہادتیں ہمارے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق محبوب کی موت پر تعزیت کیلئے فون کرنے والے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ طارق محبوب پر بے بنیاد الزامات لگا کر سنی اتحاد کونسل کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1