حکومت چینی صدر کے دورے سے بھرپور فائدہ اٹھائے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت چین سے امداد کے بجائے اُن کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کی تقلید کرے
دنیا میں دو ممالک چین اور برازیل نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں عوام کو اس سے اوپر نکال کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔