مسلم لیگ (ن) کے جاوید ضمیر نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے جاوید ضمیر نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا
مسلم لیگ (ن) کے جاوید ضمیر نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار میجر (ر)جاوید ضمیر نے منشور کا اعلان کر دیا ،گھر کی دہلیز پر انصاف،تحفظ اور یقینی سیکورٹی ،صفائی کا شفاف نظام،وارڈ نمبر5کے رہائشیوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کا ترجیحاََ خیال،سیورج کی صفائی،عارف جاں،طارق روڈ،منیر روڈ،حضرت گل روڈ ،سرور روڈ، فالکن انکلیولائن ترجیح بنیادوں پر کرانے کا اعلان ۔TIPٹیکس کم کرانے کا عزم،صفائی کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا وارڈ نمبر5میں صفائی کرنے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ،پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ،کنٹونمنٹ بورڈ، اسٹیشن کمانڈر اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا نظام قائم ہو گا،میجر جاوید ضمیر نے منشور کا اعلان کرتے ہوئے مزیدکہا ہماراسارا علاقہ آرمی کا علاقہ ہے اس لیے آرمی اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ،وارڈ نمبر5کے رہائشیوں کے لیے میڈیکل کی سہولیات کو یقینی بناکر علاقہ میں قبرستان بنائیں گے انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ خدمت کی ہے اور خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں آیا ہوں علاقے کے مسائل کا حل میری ترجیح ہوگی 24گھنٹے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے کیونکہ میں اسی علاقے کا ہوں باہر سے مسلط نہیں کیا گیا علاقے کے مسائل بہتر انداز میں سمجھتا ہوں۔