مسلم لیگ(ن) کنٹونمنٹ انتخابات میں کلین سویپ کریگی،اکمل باری

مسلم لیگ(ن) کنٹونمنٹ انتخابات میں کلین سویپ کریگی،اکمل باری

 لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،کنٹونمنٹ بورڈ کے ووٹرز وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے،مسلم لیگ (ن) عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ا اکمل خان باری نے کہا مسلم لیگ(ن) کے امیدوار وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ویژن گھر گھر پہنچائیں گے        ،جیسے عام انتخابات میں عوام نے( ن) لیگ کو کامیاب کرایا ایسے ہی بلدیاتی الیکشن لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے،انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں جلد ملکی مسائل حل ہونگے چین کے تعاون سے توانائی کے بڑے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں آئندہ چند سالوں تک ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1