ریاست کی سالمیت کے لئے دور رس فیصلے کرنے ہونگے،ہیومن رائٹس موومنٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان، تنویرخان ،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن،صدرپنجاب یونس ملک ،نائب صدور شیخ طلال امجد، مہرمحمدسلیم ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اور صدر نواب شاہ ڈویژن عابدعلی طور نے کہا ہے کہ ریاست کی سا لمیت اورروشن مستقبل کیلئے بروقت، درست اور دور رس فیصلے کئے جائیں۔حکمران اوراپوزیشن میں بیٹھے سیاستدان یادرکھیں اناکاراستہ فناکاراستہ ہے جہاں سیاسی قیادت کے قلوب منافقت سے بھرے ہوں وہاں قومی مفاہمت کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ہماری قومی سیاست ریاست کے مفادات اورقومی حمیت سے مطابقت نہیں رکھتی وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی انا پرست اوراقتدارپرست سیاسی قیادت قومی ایشوز کو سلجھانے کی بجائے مزید الجھانے میں مصروف ہے ۔ فیصلے کرنے کے معاملے میں حکمرانوں کی صورتحال سوجوتے اورسوپیازوالے محاورے کے مصداق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگربروقت جوڈیشل کمیشن بن جاتا تویقینادھرنے کی ضرورت پیش آتی اورنہ قوم کاقیمتی وقت برباد نہ ہوتا حکمران دھرنے کاماتم چھوڑیں اورتعمیر وطن کااہتمام کریں ۔انہوں نے کہا کہ خالی شاہراہوں کے جال سے بیمار معیشت کی چال درست نہیں ہوگی