شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا77 واں یوم وفات

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا77 واں یوم وفات
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا77 واں یوم وفات

  

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 77واں یوم وفات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اور ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے۔ علامہ اقبال نے الہ آباد میں 1930میں ایک جلسے کے دوران مسلمانوں کی الگ مملکت کا نظریہ پیش کیا ۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کوخواب غفلت سے جگایا اور انہیں خودی کا تصور دیا۔ بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میں بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ وہ 21 اپریل 1938ءکو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

چین کے صدر کا دورہ پاکستان ،20نکاتی اعلامیہ جاری

مزید : قومی /اہم خبریں