نیوزی لینڈ، ایک سالکے دوران مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.1 فیصد رہ گئی

نیوزی لینڈ، ایک سالکے دوران مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.1 فیصد رہ گئی

 ویلنگٹن (اے پی پی)نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ مارچ کو ختم ہونے والے سال کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 0.1فیصد رہی جو کہ 15سال کی کم ترین شرح ہے۔ محکمہ اعدادوشمار کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطاقب روز مرہ اخراجات میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں بھی کم ریکارڈ کی گئی ، جنوری سے مارچ کے دوران اخراجات میں 0.3فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا گرنا ہے ۔ منیجر پرائز کرس پائک نے بتایا کہ 2011ء کے بعد روز مرہ اخراجات میں ہونے والی یہ کمی خام تیل کی قیمتوں میں 11فیصد کمی کے باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کو الگ کیا کیا جائے تو حقیقتاً قیمتوں میں 0.3فیصد اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس