عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

 کراچی(اکنامک رپورٹر)عالمی بینک نے رواں سال بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔عالمی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو کو خام تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی سے کافی فائدہ ہوگا، کمی کے خطے کے متعدد ممالک پر مختلف اثرات مرتب ہونگے۔جنوبی ایشیائی ممالک بجلی پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی کر کے بجٹ خسارے کو کم کر سکتے ہیں ۔ عالمی بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4فیصد جبکہ سال 2016میں معاشی ترقی کی شرح 4.6فیصد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت کی شرح نمو 7.5فیصد ، جبکہ بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کی شرح 5.6فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید : کامرس