پودوں کی بیما ر یوں کو مدنظر رکھ کر شعبہ امراض قائم کیاگیاہے،زرعی ماہرین
سلانوالی(اے پی پی) پودوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں فرق کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودوں کی بیما ر ی اوران کے اسبا ب کو مدنظر رکھ کر شعبہ امراض قائم کیاگیا جبکہ پودوں کو کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے شعبہ حشرات الارض کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ذرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودوں کو نقصان صرف بیماری پیداکر نے والے جراثیم ہی نہیں بلکہ اچانک موسمی تبدیلی یعنی اچانک گرمی بڑھ جا تا ہے یہ سرد ی میں شدت آنا جس کی وجہ سے پودوں کی پر و رش رنگت صورت میں خاصیت متاثر ہوجانے سے بھی پودوں کونقصا ن پہنچتا ہے اسی طرح ماحولیاتی آلود گی نمی اورپانی میں اچانک اضافہ یا کمی روشنی کا کم ز یاد ہ ہونا بھی پودوں کونقصان پہنچاتے ہیں۔