خوردنی تیل کی درآمد پر 60ارب سے زائد زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ،بابر لطیف بلوچ

خوردنی تیل کی درآمد پر 60ارب سے زائد زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ،بابر لطیف بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ تیلداراجناس میں سورج مکھی کی فصل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا لائزان محکمہ زراعت راولپنڈی بابر لطیف بلوچ کے مطابق موسم بہار میں کاشتہ سورج مکھی کی فصل 120-100 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے کاشتکار تھوڑے عرصے میں زیادہ آمدن کیلئے سورج مکھی کاشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملکی خوردنی تیل کی ضروریات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جسے پورا کرنے کیلئے تیلدار اجناس کی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تیلدار اجناس میں سورج مکھی کو کلیدی مقام حاصل ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 45-40 فیصد تیل پایا جاتا ہے۔ بابر لطیف بلوچ نے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد حصہ ملک میں پیدا کیا جاتا ہے ۔ جبکہ بقیہ 70 فیصد ضروریات کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کیا جاتا ہے جس پر کثیر زرمبادلہ تقریباً 60 ارب سے زائد خرچ کیا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ خوردنی تیل پیداوار کرنے والی فصلات مثلاً سورج مکھی کی کاشت کے بعد مناسب دیکھ بھال اور جدید سائنسی طریقوں کے مطابق برداشت فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاکہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو ملکی وسائل سے پورا کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -