چینی صدر سے دو دن پاک چائنا بارڈر بندش کے خاتمے پر بات کی جائے، گلگت بلتستان چیمبر

چینی صدر سے دو دن پاک چائنا بارڈر بندش کے خاتمے پر بات کی جائے، گلگت بلتستان ...

 اسلام آباد (این این آئی) تاجروں نے کہا ہے کہ چین کیساتھ پورا ہفتہ تجارت کے خواہاں ہیں، چینی صدر سے ہفتہ اور اتوار پاک چائنا بارڈر کی بندش کے خاتمے پر بات کی جائے۔پاکستان کی مختلف تاجر تنظیموں ،گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ پاک چائنا بارڈر سے تجارت کو پورے سات دن چلانا چاہتے ہیں، ہفتہ اور اتوار بارڈر کی بندش درست نہیں، چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاک چائنا بارڈر پر واقع پوسٹ سالانہ 4ماہ بند رہتی ہے جو پاک چین تجارت میں بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر بارڈر پر پورا ہفتے تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

مزید : کامرس