سرگودھا چیمبر کا تجارتی وفد بھارت میں انٹرنیشنل فوڈ نمائش میں شرکت کرے گا

سرگودھا چیمبر کا تجارتی وفد بھارت میں انٹرنیشنل فوڈ نمائش میں شرکت کرے گا

سلانوالی (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فئیر اینڈ ایگز یبیشن کمیٹی کے چئیر مین شیخ احسان الہیٰ نے چیمبر آفس سے جاری بیان میں بتایاکہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک تجارتی وفد بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فوڈ نمائش میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ نمائش 29،30اور31 جولائی تک نئی دہلی میں منعقد ہو گی اُنہوں نے بتا یا کہ ایسے ممبران جو فروٹ جن میں سٹرس فروٹ، پلپ، فلور ملز، مرچ، نمک وغیرہ سے، تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی درخواست بمعہ ضروری دستاویزات سیکرٹری جنرل سرگودھا چیمبر کو 30اپریل تک جمع کروائیں ۔ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی ۔

مزید : کامرس