سونیری بینک کوبعد از ٹیکس613.28ملین روپے کا منافع

سونیری بینک کوبعد از ٹیکس613.28ملین روپے کا منافع

 کراچی(این این آئی)سونیری بینک لمیٹڈ نے 31مارچ 2015کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں قبل از ٹیکس949.73ملین روپے جبکہ بعد از ٹیکس613.28ملین روپے منافع کا اعلان کیا ہے ۔بورڈ نے اپنی143ویں میٹنگ منعقدہ 17اپریل2015میں بینک کی پہلی سہ ماہی کی غیر ترمیم شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دی۔ اس موقع پر چیئر مین علا الدین فراستہ نے سہ ماہی کے دوران بینک کی مسلسل مثبت کارکردگی اور مجموعی ترقی کو سراہا اور منافع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران بینک کا نیٹ ریونیو گزشتہ سال کے اعدادو شمار 2.03بلین روپے کے مقابلے میں 28.31فیصد اضافے سے 2.61بلین روپے رہا۔بینک کے مجموعی اثاثہ جات گزشتہ سال 2014 کے اعدادوشمار 17.04بلین روپے کے مقابلے میں 1.33فیصد اضافے سے 17.26بلین روپے ریکارڈ کیے گئے ۔ڈپازٹس 162.73بلین روپے کے ساتھ سال2014کے اختتام کی سطح پر موجود ہیں جبکہ مارکیٹ میں اتارچڑھا اور دیگر عوامل کے باعث نیٹ ایڈوانسز 6.48فیصد کی کمی کے ساتھ 99.20بلین روپے ہیں۔ بینک نے غیر افعال شدہ قرضہ جات سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز رکھنے اور غیرا فعال قرضوں کی فعال حکمتِ عملی پر ریگولیٹری کی ضروریات کے مطابق عمل درآمد کرنے کی پالیسی پر کام جاری رکھا۔

مزید : کامرس