اپنا مائکرو فناس بینک کا ملکی سطح کے بینک کی ایکویٹی پوری کرنے کا عزم

اپنا مائکرو فناس بینک کا ملکی سطح کے بینک کی ایکویٹی پوری کرنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر)اپنا مائیکرو فنانس بینک لمٹیڈکے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز ایک مقامی ہو ٹل میں چیئر مین قمر زمان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں وائس چیئر مین میاں ایم اے شاہد ،ڈائر یکٹرمحمد اعظم چیمہ، محترمہ شاہدہ بلقیس اورنمائندہ ڈائر یکٹرمرزا محمد اظہر نے شرکت کی ۔حال ہی میں بینک کے قائم مقام صدر اور چیف ایگزیکٹیوآفیسر کاچارج سنبھالنے والے ایگزیکٹیوڈائریکٹر اورسینئر بینکرمحمد فاروق عابد تُنگ نے بینک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کو بتایا کہ اپنا مائیکرو فنانس بینک اس وقت کراچی اور اندرونِ سندھ میں19برانچوں اور4 سروس سینٹروں کے ذریعے مائیکرو بینکنگ کی بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے اس وقت بینک کے کسٹمرز کی تعدادتقریباً ( 38,000)ہے جسمیں تیزی سے اضافہ جاری ہے ۔بینک تقریباً 12,500مائیکروکسٹمرز کو چھوٹے قرضہ جات مہیا کیے ہیں بینک اے ٹی ایم اور ایس ایم ایس الرٹ کی سہولتوں کا اجراء بھی کر چکا ہے اور آئندہ موبائل اور برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات مہیا کرے گا۔بینک کے چیئر مین قمر زمان نے کہا کہ بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے فیصلے کے مطابق اپنا مائیکرو فنانس بینک کی ایکویٹی جو اس وقت 1.1 بلین روپے ہے بڑھاکر 2.2بلین روپے کردی جائے گی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعدوضواأط کو پورا کرنے کے بعد بینک تقریباََاگلے تین۔چار ماہ میں پاکستان بھرمیں اپنی برانچوں کاآغاز کردے گا چیئر مین قمرزمان اور وائس چیئر مین میا ں ایم اے شاہد نے کہا کہ اپنا بینک ملک میں چھوٹے قرضوں ،دیہی سطح پر زراعت ،لایؤسٹاک ، مُرغ بانی اور دیگر چھوٹے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضے جاری کرے گا۔ خاص کرہنرمند خواتین کو کاروباری لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے معاشرے میں غر بت کی سطح کو کم کرنا بینک کی اولین ترجیح ہوگی۔سونے کی سیکورٹی پر بینک کم ترین مارک اپ پر قرضہ مہیا کرے گا اور مارک اپ کی شرح کو کم کرکے 15.75فیصد کر دیا ہے تاکہ چھوٹے قرضہ داروں پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -