آبی ذخائر

آبی ذخائر

 لاہور (کامرس رپورٹر) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پیر کے روز پانی کی آمد و اخراج ، سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:،دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) آمد38200کیوسک اور اخراج 25000کیوسک رہی ، اسی طرح کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 43600کیوسک اور اخراج 43600کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد60100کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 39300کیوسک اور اخراج33300کیوسک رہا جبکہبیراج میں جناح کے مقام پر آمد70600کیوسک اور اخراج 63700کیوسک،چشمہ آمد 84700کیوسک اوراخراج 72200کیوسک رہا۔ تونسہ آمد37100 کیوسک اور اخراج 37100کیوسک، پنجند آمد22400کیوسک اور اخراج 11800کیوسک،گدو آمد 52100کیوسک اوراخراج 52100کیوسک، سکھرآمد51200کیوسک اور اخراج24800کیوسک، کوٹری آمد44900کیوسک اور اخراج 28500کیوسک رہی۔ اسی طرحجھیل تربیلا کے مقام پرڈیڈلیول 1380فٹ،موجودہ سطح 1464.08فٹ،انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.152ملین ایکڑ فٹ ، منگلا :ڈیڈلیول 1040فٹ،موجودہ سطح 1185.10فٹ،انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.564ملین ایکڑ فٹ ، چشمہ :ڈیڈلیول 637فٹ،موجودہ سطح 648.00فٹ،انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.240ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس