لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر96کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25انڈیکس37.23پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5601.93بندہوا۔ مارکیٹ میں کل14 لاکھ34ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز14لاکھ13ہزار500حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے الیکٹرک لمیٹڈ3لاکھ33ہزار 500حصص۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ2 لاکھ37ہزارحصص رہے۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ79ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فضل ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت18.29روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت29.05روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس