نہروں پر سرکاری ریسٹ ہاؤسز سے محکمہ آبپاشی کا قبضہ چھڑانے کیلئے درخواست دائر

نہروں پر سرکاری ریسٹ ہاؤسز سے محکمہ آبپاشی کا قبضہ چھڑانے کیلئے درخواست دائر

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی نے پنجاب بھر کی نہروں پر موجود سرکاری ریسٹ ہاؤسز سے محکمہ آبپاشی کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔یہ درخواست میاں اسلم ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج ایکٹ 1997کے تحت محکمہ آبپاشی کے تمام اثاثے اور اختیارات پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔قانونی اختیار نہ ہونے کے باوجود محکمہ آبپاشی نے پنجاب بھر کی نہروں پر موجود 60 سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤسز پر غیر قانونی طور پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت محکمہ آبپاشی کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ریسٹ ہاؤسز خالی کرنے کے احکامات صادر کرے۔

مزید : علاقائی