داعش کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے ماہنامہ کے اعزازی مدیر کی درخواست ضمانت منظور

داعش کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے ماہنامہ کے اعزازی مدیر کی درخواست ضمانت ...

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پرداعش کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے ماہنامہ کے اعزازی مدیراعلیٰ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ماہنامہ "خطیب "کے اعزازی مدیر اعلی حکیم عبدالوحید کے خلاف نیو انارکلی پولیس نے 13مارچ 2015کو داعش کو بطور ہیرو بنا کر پیش کرنے کے الزام میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ماہنامہ میں قابل اعتراض مواد شائع نہیں کیا گیا ۔پولیس نے بدنیتی سے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ،علاوہ ازیں درخواست گزار کا عہدہ اعزازی ہے اور اس کا رسالے کے انتظام و انصرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ دیکھنے اور فریقین کی بحث سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : علاقائی