عدالت میں پیش نہ ہونے پر سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چودھری نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجی کمپنی میں کام کرنے والے ورکر کو اس کے واجبات نہیں دئیے جا رہے جبکہ سیکرٹری لیبر کی جانب سے عدالت میں جواب تک داخل نہیں کرایا جا رہا توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے جس پر عدالت نے سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔