علیحدگی پر جو فریق شادی کرے، بچوں کی تحویل کاحق نہیں رکھتا،ہائیکورٹ

علیحدگی پر جو فریق شادی کرے، بچوں کی تحویل کاحق نہیں رکھتا،ہائیکورٹ

 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والی خاتون کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ علیحدگی اختیار کرنے والے میاں بیوی میں سے جو فریق دوسری شادی کرلے وہ بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کا حق دار نہیں رہتا ،اس اصول کے تحت دوسری شادی کرنے والی خاتون بچوں کی پرورش کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔جسٹس جیمز جوزف نے یہ ریمارکس حمیرا بی بی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیا کہ اس کے سابق شوہر نے اس کے دو بچے 7 سالہ علی زین اور زینب فاطمہ کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے، سابق شوہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی نے طلاق کے بعد دوسری شادی کر رکھی ہے۔عدالت نے حبس بیجا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں بچوں کو باپ کے پاس رہنے کی اجازت دے دی ۔

مزید : علاقائی