غلط بیانی کرنے پر فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

غلط بیانی کرنے پر فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت سے غلط بیانی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر تے ہوئے طلب کر لیاہے۔ مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے روبرو درخواست گزار کے وکیل پیر مسعود چشتی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تاہم عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے عدالت کو گمراہ کیا کہ مدعی کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس ایچ او نے مدعی کا بیان قلمبند نہیں کیا تھا بلکہ اس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی آگے بڑھائی جس پر عدالت نے غلط بیانی کرنے پر ایس ایچ او پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

مزید : علاقائی