عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر اے سی سٹی عاصم باجوہ کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر اے سی سٹی عاصم باجوہ کے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار )مورخہ 28-2-2015کو اے سی سٹی عاصم سلیم لاہور اور ٹی ایم اوراوی ٹاؤن ملک ابرار نے عدالت میں زیرسماعت کیس اور حکم امتناعی کنفرم ہونے کے باوجود بغیر نوٹس و اطلاع ہیڈماسٹر رانا عبدالجبار کی غیرموجودگی میں رہائش کو سیل کردیا تھا۔ سول جج درجہ اول نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیشن مقرر کیا۔ کمیشن نے موقع پر جاکر معائنہ کیا اور عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے بذریعہ بیلف رہائش کھولنے کے احکامات جاری کرکے بیلف کے ذریعے سیل رہائش کو کھلوادیا اور اے سی سٹی عاصم سلیم لاہور اور ٹی ایم او راوی ٹاؤن ملک ابرار کو توہین عدالت کے سلسلہ میں مورخہ 26مارچ 2015کو عدالت طلب کیا تھا لیکن اے سی سٹی عاصم سلیم اور ٹی ایم او راوی ٹاؤن ملک ابرار عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے بیلف کو حکم دیا کہ اے سی سٹی لاہور عاصم سلیم کو گرفتار کرکے 21-4-2015کو عدالت جناب ریاض افضل چھینہ کی عدالت میں پیش کریں اور ٹی ایم اوراوی ٹاؤن لاہور کو بذریعہ نوٹس 21-4-2015کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔

مزید :

علاقائی -