پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور تنظیم میں اختلافات سامنے آ گئے

پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور تنظیم میں اختلافات سامنے آ گئے

 لاہور( شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور تنظیم کے درمیان اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے صوبائی آفس میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کیا تھا لیکن اس اجلاس میں پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے خود شرکت نہ کی اور جنرل سیکرٹری لاہور رانا اشعر نثار کو اپنی نمائندگی کے لئے بھیج دیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں نے لاہور تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے 20حلقوں میں لاہور تنظیم امیدوار دینے میں ناکام رہی ہے اور جو پندرہ امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں ان کی بھی پوزیشن بہت کمزور ہے ۔

مزید : علاقائی