سندھ پولیس کے الیکٹرک کی ڈیڑھ ارب کی نا دہندہ نکلی،کنکشن کاٹنے کا عندیہ دیدیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس بھی کے الیکٹرک (کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی نادہندہ نکلی ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے کراچی الیکٹرک کے ڈیڑھ ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے 7ماہ سے کوئی ادائیگی نہیں کی اور اگر انہوں نے اگلے تین ماہ میں ادائیگی نہ کی تو ان کا کنیکشن کا ٹ دیا جائے گا۔