شہبازشریف کا لیہ کے نجی سکول میں طالب علم پر تشدد کی خبر کا نوٹس، انتظامیہ سے رپورٹ طلب

شہبازشریف کا لیہ کے نجی سکول میں طالب علم پر تشدد کی خبر کا نوٹس، انتظامیہ سے ...

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیہ کے موضع کچی والا میں ایک نجی سکول میں ٹیچر کی جانب سے طالب علم کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کے واقعے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم کا دیتے ہوئے طالب علم پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی