عوامی تحریک پنجاب کے جماعتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے پارٹی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی گزشتہ روز مکمل ہو گیا۔ بریگیڈیئر مشتاق لِلہ صدر اور آغا محمود الحسنین اپر پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ پروفیسر سلیم چودھری نائب صدر اور قاضی شفیق سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ اپر پنجاب کے انتخابات میں راولپنڈی اور سرگودھا ڈوویژن کے عہدیداران نے حصہ لیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اپر پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں تیسرے اور آخری مرحلہ کے پارٹی انتخابات 26اپریل کو جنوبی پنجاب میں منعقد ہونگے۔ انتخابات کی تکمیل پر صوبائی ورکرز کنونشن منعقد ہو گا جسمیں پنجاب بھر سے ہزاروں کارکنان اور نو منتخب عہدیداران شرکت کرینگے۔