پنجاب پولیس کے9 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پنجاب پولیس کے9 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

 لاہور) وقائع نگارخصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 9پولیس افسروں کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز گوجرانوالہ شائستہ ندیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور کی خالی آسامی پر، ایس پی ٹریننگ پنجاب ہائی وے پٹرول / پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور مسرور احمد رانا کو ایس پی ٹریفک ریجن سرگودہا کی خالی آسامی پر،ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور مصطفی حمید ملک کو ایس پی انوسٹی گیشن ، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ،ایس ڈی پی ا ومغلپورہ لاہور ڈی ایس پی عبدالقیوم کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہورڈی ایس پی عاصم افتخار کوڈی ایس پی اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سکواڈ لاہور کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر بھکر عبدالرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سرگودہاجبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سرگودہا ناصر جاوید رانا کوایس ڈی پی او صدر بھکر،تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی جاویدامجد ڈوگرکو ڈی ایس پی SPU لاہور کی خالی آسامی پراور ایس ڈی پی او ننکانہ ، ننکانہ صاحب عارف رشید کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید : علاقائی