وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اظہار تعزیت

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزنامہ’’ ایکسپریس ‘‘ کے چیف فوٹو گرافر محمود قریشی کی والدہ اور دبئی میں روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ کے بیورو چیف طاہر منیر طاہر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : علاقائی