تحفظ حرمین شریفین کے مسئلہ پر کسی مصلحت پسندی سے کام نہ لیا جائے ‘ حافظ سعید

تحفظ حرمین شریفین کے مسئلہ پر کسی مصلحت پسندی سے کام نہ لیا جائے ‘ حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے دل حرمین شریفین اور سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔حرمین کے تحفظ کی جنگ پرائی نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔جماعت الدعوۃملک بھر کی جماعتوں کو حرمین کے تحفظ کے لیے متحد کررہی ہے۔شہر شہر تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی عرب کا موقف واضح اور ٹھوس ہے۔ حکومت پاکستان برادراسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دے۔ تحفظ حرمین شریفین کے مسئلہ پر کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صلیبی و یہودی چاہتے ہیں کہ اصل مسئلہ پیچھے رہ جائے، سعودی عرب کی امداد کیلئے کوئی نہ پہنچ سکے اور مسلم ملکوں میں فسادات کھڑے کر دیے جائیں۔یہ بہت خوفناک سازش ہے جسے ہم نے متحد ہو کر ناکام بنانا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تواس وقت مدد کریں گے ہم پوچھتے ہیں کہ کیاجب باغی حرمین تک پہنچ جائیں گے پھر مدد کیلئے پہنچو گے؟۔انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔سعودی عرب نے کبھی جارحیت نہیں کی ۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد جب عالمی پابندیاں لگیں سعودی عرب نے ساتھ دیا۔آج امت مسلمہ کے محسن ملک پر مشکل وقت ہے تو پاکستان کو ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ صیہونی سازشوں وآپس کی لڑائیوں کا خاتمہ اور حرمین کا تحفظ چاہتی ہے۔ علماء اور سیاستدان عوام کو حقائق سمجھائیں۔ کارکنان گھر گھر جاکر لوگوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔ دشمنان اسلام باغیوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ یمن کے امن کو قائم کرنا سارے مسئلہ کا حل ہے۔

مزید :

علاقائی -