صومالیہ ‘ اقوام متحدہ کے ملازمین کی بس دھماکہ سے اڑادی گئی ‘7ہلاک

صومالیہ ‘ اقوام متحدہ کے ملازمین کی بس دھماکہ سے اڑادی گئی ‘7ہلاک

 موغادیشو(اے این این)صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں بم دھماکا، اقوام متحدہ کے کارکنوں سمیت 7افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے، شدت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ اقوام متحدہ کے ملازمین لے جانے والی بس پر بم حملے میں اقوام متحدہ کے 4کارکنوں سمیت 7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے ملازمین کو لے جانے والی بس سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنی۔ملازمین دفتر سے چند منٹ کی دوری پر واقع گیسٹ ہاؤس سے دفتر آ رہے تھے کہ حملہ ہوا جس میں چار ملازمین شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے،یونیسف کے اہلکار نے ہلاک شدگان کے نام یا قومیت بتانے سے معذرت کی اور کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے رابطے کے بعد ہی ان کی شناخت ظاہر کرنا ممکن ہوسکے گا۔اسلامی شدت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جائے حادثہ پر موجود ایک پولیس افسر محمد عابدی نے کہا کہ جب یہ دھماکہ ہوا تو بس ملازمین کو لے کر اقوام متحدہ کے دفتر جا رہی تھی۔حملے میں چھ راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی