خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے،زعیم قادری

خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے،زعیم قادری

لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ کے پی کے کی حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ مل کر صوبے میں سرکاری افسروں سے گاڑیاں لے کر نیلام کرنے اور انہیں بھاری الاؤنسز دینے کے پروگرام کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔یہاں اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں کرپشن249 اقرباء پروری اور دوست نوازی کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے اور یہ منصوبہ بھی کرپشن کے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل کے پی کے حکومت سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے پردے میں کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں اپنے پسندیدہ لوگوں کو کوڑیوں کے مول دینا چاہتی ہے۔ اگر کے پی کے کی حکومت کا نیک نیتی سے کوئی ارادہ سرکاری افسروں سے گاڑیاں واپس لینے کا ہوتا تو وہ آج سے کچھ عرصہ پیشتر قیمتی گاڑیوں کا نیا فلیٹ نہ خریدتی۔ زعیم قادری نے مزید کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی بدنیتی اس امر سے بھی ظاہر ہے کہ وہ اس منصوبے کو میڈیا میں آنے سے روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی